ارنا کے مطابق انصار اللہ یمن کے سربراہ سید عبدالملک الحوثی نے جمعرات کی شام شہید اسماعیل ہنیہ کا جسد خاکی قطر پہنچنے کے بعد اس حوالے سے خطاب کیا۔
انصاراللہ یمن کے سربراہ نے حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کی شہادت کی مناسبت سے اپنے خطاب میں کہا کہ حماس کے رہنماؤں کی شہادت نے ہمیشہ راہ استقامت جاری رکھنے کے عزم کو محکم کیا ہے اور صیہونی دشمن نے اپنے جرائم بڑھا کر خود کو زوال سے نزدیک تر کردیا ہے۔
سید بدرالدین عبدالمک الحوثی نے کہا کہ اسماعیل ہنیہ پر صیہونی حکومت کے دہشت گردانہ حملے اور ان کی شہادت نے یورپی ملکوں حتی بعض عرب ملکوں کو بھی رسوا کردیا کہ وہ اس کی مذمت کے لئے بھی تیار نہیں ہوئے۔
انھوں نے اسی طرح حزب اللہ کے کمانڈر فواد شکر کی شہادت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی لبنان پر صیہونی حکومت کا حملہ اور فواد شکر کو شہید کرنا بھی کھلی جارحیت اور خطرناک جرم ہے۔
انصاراللہ یمن کے سربراہ نے کہا کہ صیہونی دشمن شیخ احمد یاسین اور حماس کے دیگر رہنماؤں کو شہید کرکے کبھی بھی مجاہدت کے عزم و ارادے کو کمزور نہیں کرسکا ہے بلکہ ان کی شہادت نے مجاہدین راہ استقامت کو عزم و ارادے کے محکم تر کیا ہے۔
انھوں نے کہا کہ بعض عرب حکومتوں نے ٹرمپ پر فائرنگ کے واقعے کے فورا بعد اس کی مذمت میں بیان جاری کئے لیکن اسلامی استقامتی تحریک حماس کے سربراہ کی شہادت پر کوئی بیان جاری نہیں کیا ۔
آپ کا تبصرہ